نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، کس کا کونسا نمبر؟


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستانی کپتان بابر اعظم بلے بازوں میں چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔ نئی رینکنگ کے مطابق انگلینڈ کے جو روٹ بدستور پہلے نمبر پر، آسٹریلیا کے مارین لوبوشین دوسرے اور اسٹیو اسمتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

رینکنگ میں ہندوستان کے ریشبھ پنت نے پہلی بار ٹاپ 10 میں جگہ بنائی اور وہ پانچویں نمبر پر آگئے، جب کہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن ایک مقام کھسک کر چھٹے نمبر پر آگئے۔ بھارت کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری بنانے والے جانی بیئرسٹو بھی رینکنگ میں ٹاپ 10 کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے، وہ گیارہ درجے ترقی کر کے دسویں اور بھارت کے روہت شرما ایک درجہ تنزلی سے نویں نمبر پر آ گئے۔

آسٹریلیا کے عثمان خواجہ ساتویں اور سری لنکا کے دیموتھ کروارتنے آٹھویں نمبر پر ہیں۔ بولنگ کے معاملے میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز بدستور پہلے نمبر پر ہیں، اس کے بعد دوسرے نمبر پر بھارت کے روی چندرن ایشون، تیسرے نمبر پر جسپریت بمراہ اور چوتھے نمبر پر پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی ہیں۔ ایجبسٹن ٹیسٹ میں چھ وکٹیں لینے والے انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن ایک درجہ ترقی کر کے چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔ دوسری جانب پاکستان کے حسن علی ایک درجہ ترقی کے ساتھ 15ویں نمبر پر آگئے۔ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جدیجا پہلے نمبر پر ہیں۔


نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، کس کا کونسا نمبر؟


Read Also  Latest PAK Army Civilian Jobs 2022 At Central Ordnance Depot

No Comments, Be The First!

Your email address will not be published.